وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج قطر میں منعقدہ دوحہ فورم میں شرکت کریں گے۔ دوحہ فورم کا یہ 22واں ایڈیشن ہے، جس کا موضوع ہے ”اختراع سے متعلق لوازم“۔
کَل وزیر خارجہ بحرین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد کے ساتھ چوتھے بھارت-بحرین مشترکہ ہائی کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اِس وزارتی میٹنگ میں دوطرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور بھارت اور بحرین کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو اور زیادہ مستحکم کرنے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔×