September 8, 2024 10:19 AM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے تین ملکوں سعودی عرب، جرمنی اور سوئٹزر لینڈکا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھارت خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے وزراء خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے دو روزہ دورے کے دوران وہ خلیجی تعاون کونسل کے ممبر ممالک کے وزراء کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔

GCC خطہ بھارت کے لیے ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے ابھرا ہے اور وزراءِ خارجہ کی یہ میٹنگ مختلف شعبوں میں بھارت اور GCC کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کا جائزہ لینے اور اس تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک موقع ہوگی۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر جے شنکر منگل سے دو روزہ دورے کے لیے جرمنی کے شہر برلن جائیں گے۔ برلن کا یہ ان کا تیسرا باہمی دورہ ہوگا۔ بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط نوعیت کی کلیدی شراکت داری ہے اور جرمنی بھارت کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور سب سے بڑے  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ، جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ وہاں کی

قیادت اور جرمنی حکومت کے دیگر وزراء کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ اس کا مقصد بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔

اس کے بعد اس ماہ کی بارہ تاریخ سے ڈاکٹرجے شنکر سوئزر لینڈ کے شہر جنیوا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جنیوا،  قوام متحدہ کے بہت سے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کا مرکز ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں اور نمائندں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے، جن کے ساتھ بھارت سرگرمی کے ساتھ مصروف ہے۔وہ سوئٹرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مواقع کا پتہ لگایا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں