وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے اسپین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔
اپنے دورے میں ڈاکٹر جے شنکر اسپین کی کے رہنماؤں ملاقات کریں گے اور باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ آپسی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر اسپین کے اپنے ہم منصب Manuel Albaras کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر اسپین کے سفیروں کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔x