وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے آسٹریلیا اور سنگا پور کے 6 روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ایس جے شنکر Brisbain جائیں گے جہاں وہ آسٹریلیا میں بھارت کے چوتھے قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔ وہ کینبرا میں آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب Penny Wong کے ساتھ وزراء خارجہ کے 15 ویں فریم ورک مذاکرات کی بھی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی دوسری رائے سینا ڈاؤن انڈر کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر ایس جے شنکر اِس ماہ کی 8 تاریخ کو سرکاری دورے کیلئے سنگا پور جائیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ پالیسی سازوں کے آسیان-انڈیا نیٹ ورک کی 8 ویں گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی شراکت داری کا جائزہ لینے کی غرض سے سنگاپور کی قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے مواقع کا پتہ لگائیں گے۔ x