وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج اٹلی کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وہ جی-7 کے وزراء خارجہ کی میٹنگ کے Outreach اجلاس میں شرکت کیلئے Fiuggi جائیں گے۔ توقع ہے کہ وہ جی-7 سے متعلق اپنی مصروفیت کے دوران اٹلی اور شرکت کرنے والے دیگر ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور دورے کے دوران دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر Rome میں 10 ویں MED Mediterranean Dialogue میں بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر Rome میں بھارتی سفارتخانے کی ایک نئی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے۔×
Site Admin | November 24, 2024 3:28 PM