ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:37 AM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، آج اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج اسلام آباد میں سربراہان حکومت کی کونسل CHG کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ کَل پاکستان کے دو روزہ دورے پر راجدھانی اسلام آباد پہنچے تھے۔

SCO میٹنگ پاکستان کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے اور ڈاکٹر جے شنکر اِس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

بھارت SCO میں کافی سرگرم رہا ہے۔ وہ اِس تنظیم کی مختلف سرگرمیوں اور اقدامات میں شرکت کرتا رہا ہے۔ SCO CHG کی میٹنگ سالانہ طور پر منعقد ہوتی ہے، جس میں تنظیم کے، تجارت اور اقتصادیات کے ایجنڈے پر  توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاتھاکہ اُن کا پاکستان کا دورہ ایک کثیر ملکی دورہ ہے اور انہوں نے دوطرفہ بات چیت کے امکان سے انکار کیا تھا۔ کسی بھارتی وزیر خارجہ کا پچھلے 9 سال میں پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں