ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2024 9:46 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر پہلی بھارت خلیجی تعاون کونسل GCC کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے کَل سعودی عرب کے شہر ریاض جائیں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر پہلی بھارت خلیجی تعاون کونسل GCC کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے کَل سعودی عرب کے شہر ریاض جائیں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران، امکان ہے کہ وہ GCC کے ممبر ملکوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ GCC خطہ بھارت کیلئے ایک اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں بھارتی برادری کے لوگ آباد ہیں جو 89 لاکھ کے آس پاس ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر جئے شنکر منگل کے روز جرمنی کے برلن کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ یہ برلن کا اُن کا تیسرا باہمی دورہ ہوگا۔ ڈاکٹر جئے شنکر اس کے بعد، اِس ماہ کی 12 تاریخ کو سوئٹزرلینڈ میں جنیوا جائیں گے۔ جنیوا میں بڑی تعداد میں اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اُن بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کریں گے جن کے بھارت سے سرگرم رابطے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں