ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 12, 2024 9:40 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے 18ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کی ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔ یہ دن اگلے سال جنوری میں منایا جائے گا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے، بھارت کی بیرونِ ملک آبادی کی خوشحالی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی افراد کا بیرونِ ملک سفر اُن کے، خود کو کسی بھی ماحول میں ڈھالنے، اختراع اور روحانیت کا ایک ثبوت ہے۔ وزیر خارجہ نے نئی دلّی میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کیلئے ویب سائٹ جاری کرتے ہوئے یہ اظہارِ رائے کیا۔ اُن کے ساتھ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی بھی موجود تھے۔ پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن، اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں 8 سے 10 جنوری تک منعقد ہوگا۔اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پرواسی بھارتیہ سمّان ایوارڈس عطا کریں گی۔ وہ اختتامی جلسے کی صدارت بھی کریں گی۔2025 کے PBD کنونشن کا عنوان ”ایک وکست بھارت میں بیرون ملک بھارتی آبادی کا تعاون“۔
پرواسی بھارتیہ دِوس PBD بھارت کی ترقی میں بیرون ملک آباد بھارتی برادری کے تعاون کے اعتراف میں ہر سال 9 جنوری کو منایا جاتا ہے۔1915 میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے بھارت واپس آئے تھے اور انھوں نے بھارت کی جدوجہد آزادی کی قیادت کی تھی جس کی وجہ سے بھارتی شہریوں کی زندگی میں ہمیشہ کیلئے تبدیلی آگئی تھی۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے ویب سائٹ کا آغاز کرتے ہوئے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ چونکہ بھارت کو آج عالمی سطح پر مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے لہٰذا اِس کی بیرونِ ملک آباد برادری کی طاقت، ملک کو ایک طاقت بخشتی ہے۔ یہ طاقت اِن چیلنجوں سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ بیرون ملک بھارتی آبادی 2047 تک وکست بھارت بننے کی جانب بھارت کی پیشرفت میں ایک اہم رول ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے بتایا کہ تقریباً 7 ہزار مہمان اور مندوبین اگلے سال اِس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اِس باوقار تقریب سے اڈیشہ کو ایک اہم موقع فراہم ہوتا ہے کہ وہ اپنی میزبانی اور متحرک ثقافت کا مظاہرہ کرے۔ پرواسی بھارتیہ دِوَس کی ویب سائٹ کے آغاز کے ساتھ ہی PBD کنونشن 2025 میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔اِس ویب سائٹ سے اڈیشہ میں قیام کرنے کی ایک جگہ کے ریزرویشن میں سہولت ہوگی اور کنونشن کے بارے میں تفصیلات حاصل ہوں گی۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں