وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے مغربی ایشیا میں صورتحال پر یہ کہتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت واضح طور پر دہشت گردی اور یرغمال بنانے کی مذمت کرتا ہے۔ ڈاکٹر جئے شنکر اٹلی کے شہر روم میں MED بحر اوقیانوس مذاکرات کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور ایران، دونوں کے ساتھ استقامت کی وکالت کرنے نیز بات چیت کو بڑھانے کی غرض سے اعلیٰ سطح پر مستقل رابطے میں ہے۔ یوکرین کے تصادم کے بارے میں ڈاکٹر جئے شنکر نے زور دے کر کہا کہ بھارت کا یہ واضح نظریہ ہے کہ آج کے دور میں تنازعات کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے روم میں کانفرنس کے موقع پر آج فرانس، لبنان اور کروئیشیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ ڈاکٹر جئے شنکر، اٹلی کے تین روزہ دورے پر کَل روم پہنچے ہیں۔
Site Admin | November 25, 2024 9:33 PM