وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر G-20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچ گئے ہیں۔ G-20 وزرائے خارجہ FMM میں ڈاکٹر جے شنکر کی شرکت سے G-20 ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس اہم فورم میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کو تقویت ملے گی۔ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر ڈاکٹر جے شنکر نے برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہاکہ انھوں نے باہمی تعلقات اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے سنگاپور کے وزیر خارجہVIVIAN بالا کرشنن سے بھی ملاقات کی اور عالمی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی۔
وزیر موصوف نے ایتھوپیا کے اپنے ہم منصب GEDION TIMOTHEOS سے بھی ملاقات کی۔ دونوں وزرائے نے بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے میٹنگ کے دوران G-20 کے اپنے ہم منصب وزراء سے بھی ملاقات کی۔
Site Admin | February 20, 2025 9:50 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے جوہانسبرگ میں، G-20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر، سنگاپور اور برازیل کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگ کی
