وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج کہا ہے کہ اِس بارے میں ایک تبدیلی آئی ہے کہ دنیا بھارت کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔ آٹھویں انڈیا آئیڈیاز کانکلیو سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ پچھلی ایک دہائی میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اب بھارت کو کاروبار کرنے کیلئے ایک انتہائی آسان جگہ سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میک اِن انڈیا ایک خواہش سے آگے بڑھ کر ایک دعویٰ بن گیا ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا بلاشبہ منتظر رہتی ہے اور اِس بات کا نوٹس لیتی ہے کہ کب بھارت اپنی سماجی واقتصادی اسکیموں کی وسعت کے بارے میں یا اپنے ڈیجیٹل لین دین کے حجم کے بارے میں بات کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اِس بات کی طرف اشارہ کیا کہ پچھلی ایک دہائی کی حصولیابیاں عالمی معیارات پر بھی بالکل الگ نظر آتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ بھارت کا تعلق انتہائی اثر انگیز رہا ہے۔
Site Admin | November 23, 2024 9:45 PM