ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 9:17 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے، کنیڈا میں ایک مندر پر حملے کو، انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے، کنیڈا میں ایک مندر پر حملے کو، انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر جئے شنکر آج صبح Canberra میں، بھارت-آسٹریلیا وزراء خارجہ کے فریم ورک کے پندرھویں مذاکرات میں شرکت کرنے کے بعد آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب Penny Wong کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے تشویش ظاہر کی کہ کنیڈا میں انتہا پسند طاقتوں کو سیاسی پناہ دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ کنیڈا نے، حقائق فراہم کئے بغیر الزام لگانے کی روِش اختیار کرلی ہے۔ انھوں نے کنیڈا کی طرف سے بھارتی سفارتکاروں کو زیرِ نگرانی رکھے جانے کو، ناقابل قبول قرار دیا۔
آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے جب کینبرا میں مندروں پر حملوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے اِن حملوں کو بھارتی برادری کیلئے پریشان کن قرار دیا۔وزراء خارجہ کے فریم ورک سے متعلق مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی جس میں بھارت اور آسٹریلیا کے پڑوسی ملک، بھارت-بحرالکاہل خطہ اور مغربی ایشیا، یوکرین اور عالمی دفاعی منظرنامہ بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں