وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اِس مہینے کی 18 تاریخ کو کویت کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ وہ کویت کے اپنے ہم منصب عبداللہ علی الیحیٰ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ ڈاکٹر جئے شنکر کویت کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ اِن شعبوں میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی، ثقافتی، قونصل خانے اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ دونوں فریق علاقائی اور باہمی مفاد کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
Site Admin | August 15, 2024 9:36 PM