وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت سرکار کی نمائندگی کریں گے۔ جناب ٹرمپ کو اِس مہینے کی 20 تاریخ کو امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف دلایا جائے گا۔
ڈاکٹر جئے شنکر اپنے اِس دورے میں نئی انتظامیہ کے نمائندوں اور تقریب میں شرکت کرنے والے ممتاز افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔
Site Admin | January 12, 2025 2:14 PM