September 8, 2024 3:19 PM

printer

وزیر خارجہ پہلی بھارت-خلیج تعاون کونسل کی میٹنگ میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر سعودی عرب کی راجدھانی ریاض پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ریاض میں پرتپاک استقبال کئے جانے کیلئے، پروٹوکول امور کے نائب وزیر عبدالمجید Al Samari کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران، ڈاکٹر جے شنکر، بھارت خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے وزراء خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امکان ہے دو روزہ دورے کے دوران وہ خلیجی تعاون کونسل کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔

GCC خطہ، بھارت کے لیے ایک بڑے تجارتی ساجھیدار کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ وزراءِ خارجہ کی یہ میٹنگ بھارت اور GCC کے درمیان مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کا جائزہ لینے اور اس تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک موقع فراہم کرے گی۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر جے شنکر منگل سے شروع ہونے والے اپنے دو روزہ دورے کے لیے جرمنی کے شہر برلن جائیں گے۔

برلن کے لئے یہ ان کا تیسرا باہمی دورہ ہوگا۔ بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط نوعیت کی کلیدی ساجھیداری ہے اور جرمنی، بھارت کے اہم تجارتی ساجھیدار ملکوں میں شامل ہے اور وہ سب سے بڑے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ اس دورے کے دوران، جناب جے شنکر بھارت اور جرمنی کے درمیان باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے مقصد سے جرمنی کے وفاقی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ وہاں کی قیادت اور دیگر وزراء کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر، اس کے بعد اس ماہ کی بارہ تاریخ سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

جنیوا، قوام متحدہ کے بہت سے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کا مرکز ہے۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر خارجہ، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں اور نمائندں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے، جن کے ساتھ بھارت، سرگرمی کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ وہ سوئٹرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں