وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور فلپائن کے مابین روابط جمہوری اقدار، کثیر ملکی نظریات اور مشترکہ اقتصادی امور پر مبنی ہیں۔ نئی دلّی میں بھارت-فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی قانون اور قواعد وضوابط کو برقرار رکھنے کیلئے عہد بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال میں خاص طور سے روابط میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر Ferdinand Marcos نے اس کیلئے سمت طے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سلامتی سے متعلق اشتراک میں بھی اضافہ ہوا ہے۔×