وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ چین سے متصل حقیقی کنٹرول لائن پر فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے تقریباً 75 فیصد معاملات حل کرلئے گئے ہیں۔ آج جینوا میں سیکیورٹی پالیسی سے متعلق گلوبل سینٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ جون 2020 کے گلوان وادی کے ٹکراؤ سے بھارت-چین تعلقات پر گہرا اثر پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر تشدد کو دو ملکوں کے درمیان وسیع تر تعلقات سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ عندیہ دیا کہ اگر سرحدی معاملات پوری طرح حل ہوجاتے ہیں تو بھارت ایک وسیع تر سفارتی نرمی کیلئے تیار ہوسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلے کا کوئی حل نکالنے کیلئے طرفین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ڈاکٹر جے شنکر، تین ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں جینوا گئے تھے۔ اِس سے پہلے انہوں نے سعودی عرب اور جرمنی کا دورہ کیا۔
Site Admin | September 12, 2024 9:53 PM