August 30, 2024 3:11 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹ کا دور ختم ہوگیا ہے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹ کا دور ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ اب اقدامات کے نتائج برآمد ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات نئی دِلی میں ایک کتاب کے اجراء کی تقریب میں کہی۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت، پاکستان سے نمٹنے میں پیچھے نہیں ہے اور حالات، خواہ مثبت رخ اختیار کریں یا منفی، بھارت اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 ختم کی جاچکی ہے۔

بنگلہ دیش کے بارے میں وزیر موصوف نے کہاکہ بھارت پڑوسی ملک میں موجودہ وقت کی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھے گا اور وہ وہاں سیاسی تبدیلیوں کے دوران باہمی مفاد پر نظر رکھے گا۔

مالدیپ کے ساتھ بھارت کے تعلقات کے بارے میں اُنہوں نے کہاکہ مالدیپ سے متعلق بھارت کے نظریات میں نشیب و فراز آئے ہیں۔

افغانستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ عوام سے عوام کے درمیان رشتے سماجی سطح پر مضبوط ہیں اور بھارت، افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کا نظریہ اپنے مفاد کے بارے میں واضح ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں