ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:02 AM | EAM Asia Society

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین اپنے روابط کو ازسر نو قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جسے 2020 میں گولان وادی میں ہوئے ٹکراؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین اپنے روابط کو ازسر نو قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جسے 2020 میں گولان وادی میں ہوئے ٹکراؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تعلقات میں کشیدگی سے دونوں میں سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ اختلافات تنازعات میں اور مسابقت ٹکراؤ میں تبدیل نہیں ہونے چاہئیں۔ انھوں نے یہ تبصرہ نئی دلی میں ایشیا سوسائٹی کے صدر اورچیف ایگزیکیوٹو افسر Dr.Kyung Whakang کے ساتھ بات چیت میں بھارت – چین تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ پچھلے سال اکتوبر سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں ممالک اپنے رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اور چین بہت سے معاملات میں ایک دوسرے سے مسابقت کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم ہو۔

انھوں نے امریکی موقف میں تبدیلی اور چین کے ابھرنے کے ساتھ بنیادی تبدیلی کی طرف بھی اشارہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں