ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 10:20 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر مقابلہ کرنے کے لیے برِکس کی نئی کرنسی شروع کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی کرنسی شروع کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

قطر کی راجدھانی دوحہ میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب جے شنکر نے کہا کہ برکس ممالک کا امریکی ڈالر کو کمزور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ برکس ممالک کا اس معاملے میں یکساں موقف نہیں ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر کا یہ بیان امریکی صدر منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر برکس ممالک مشترکہ کرنسی شروع کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھاتے ہیں تو وہ سو فیصد Tarrifs نافذ کر دیں گے۔

ڈاکٹر جے شنکر، قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ  محمد بن عبد الرحمان کی دعوت پر دوحہ فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس دوران وزیر خارجہ، قطر کے وزیراعظم اور ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ پینل مباحثے میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں