وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاہے کہ آسیان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کا تعاون انتہائی ترجیحی ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ آسیان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون ہماری اولین ترجیح ہے۔ Vientiane میں آج آسیان-بھارت وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ آسیان بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت بحرالکاہل کے نظریے کا سنگ بنیاد ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-آسیان تعاون کیلئے ڈیجیٹل، دفاع، سمندری، کنکٹویٹی، سکیورٹی، صحت اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کی اہمیت کے حامل شعبے میں شامل رہیں گے۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے میانما میں جاری صورتحال، سمندری رابطوں کو کھلا اور آزاد رکھنے، آسیان پر کوارڈ کے نظریے اور غزہ میں تنازعے کے بارے میں بات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں