ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:44 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشگٹن ڈی سی میں اپنے امریکی ہم منصب انٹی بلنکن کے ساتھ باہمی تعاون اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل رات واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ اِنٹنی بلنکن سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں امریکہ کے Delaware میں منعقدہ Quad میٹنگوں اور دو طرفہ بات چیت کے بعد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے، مغربی ایشیاء کی صورت حال، برصغیر، بھارت بحرالکاہل اور یوکرین کے حالیہ واقعات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ اِنٹنی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ واشنگٹن میں آخر بہت خوشی ہوئی۔ میں وزیراعظم مودی اور صدر بائیڈن کے درمیان ایک زبردست اور خوشگوار ملاقات کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کرتا ہوں۔

 ڈیلاویر میں ایک بہت اچھی Quad میٹنگ میں ہمیں اُن بہت سے شعبوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا، جہاں اس میکانزم نے ترقی کی ہے۔ میں آج دو طرفہ بات چیت کیلئے اپنی گزشتہ میٹنگ میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں تاہم عالمی مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے ابھی کچھ ہے۔ اس میٹنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں ہمارے عزائم بے مثال سطح پر ہیں۔ جناب بلنکن نے مزید کہا کہ یہ اُس اقدار کی عکاس ہے، جو دونوں ممالک اس شراکت داری کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امن اور استحکام کیلئے کام کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں