وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بیرونی ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلباء کا تحفظ اور بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔ راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے، اُن بھارتی طلباء کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، جو جنگی علاقوں سے واپس آئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کو ان طلباء سے ہمدردی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے فکرمند ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت نے جنگی علاقوں سے سینکڑوں طلباء کو واپس لایا ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے یوکرین سے آنے والے میڈیکل کے طلباء کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی تیسرے ملک میں اپنے تعلیمی پروگرام کو منتقل کرسکتے ہیں۔ انہیں بھارت میں پریکٹیکل امتحان کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ جناب جے شنکر نے مزید بتایا کہ ایسے خطوں سے آنے والے طلباء کو کئی مواقع فراہم کئے گئے ہیں، مثلاً ملک میں گزشتہ 10 برس کے دوران 75 ہزار اضافی میڈیکل سیٹیں قائم کی گئی ہیں۔×
Site Admin | February 6, 2025 2:59 PM
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بیرونی ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلباء کا تحفظ اور بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔
