August 19, 2024 2:48 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نئی دلی میں نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں

 

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نئی دلی میں نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر دیوبا بھارت کے پانچ دن کے دورے پر کل نئی دلی  پہنچی ہیں۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اُن کا یہ دورہ بھارت اور نیپال کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کی روایت کے عین مطابق ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ پڑوس مقدم کی پالیسی میں نیپال، بھارت کا ایک ترجیحی ساجھے دار ملک ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ نیپال کی  وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ملکوں کو باہمی اشتراک میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا، نیز تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں