ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2024 9:48 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کیلئے آج قطر کا دورہ کررہے ہیں۔

 

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران وزیر موصوف قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جسیم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کو سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی، ثقافتی، عوام سے عوام کے رابطے سمیت دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم ہوگا۔

وزارت نے مزید کہا کہ بھارت اور قطر کے درمیان تاریخی اور دوستانہ روابط ہیں، جو کہ باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دورے سے ظاہر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سال فروری میں قطر کا دورہ کیا تھا اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں