وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ریاض میں بھارت خلیجی تعاون کونسلGCC وزراءِ خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔GCC وزراءِ خارجہ کی افتتاحی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف سیکٹروں میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ خلیجی ملکوں میں تقریباً 89 لاکھ بھارت نژاد افراد ہیں، جو بڑے کاروباری شراکت دار کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ سفارتی میٹنگ بھارت کی خارجہ پالیسی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔توقع ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر GCC ممبر ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے۔
Site Admin | September 9, 2024 2:50 PM