وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور متحدہ عرب امارات کے اُن کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد النہیان آج نئی دلّی میں بھارت-متحدہ عرب امارات اسٹریٹیجک مذاکرات کریں گے۔ UAE کے وزیر خارجہ آج سہ پہر وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ چوتھے اسٹریٹیجک مذاکرات اور بھارت-UAE مشترکہ کمیشن کی پندرہویں میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے نئی دلّی پہنچے ہیں۔ UAE کے رہنما کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ اُن کے اِس دورے سے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی جامع اسٹریٹیجک شراکت داری میں مزید اضافہ ہوگا۔ x
Site Admin | December 12, 2024 3:45 PM