August 27, 2024 2:49 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور برازیل کے اُن کے ہم منصب نئی دلّی میں بھارت- برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور برازیل کے اُن کے ہم منصب Mauro Vieira نئی دلّی میں بھارت-برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کررہے ہیں۔

میٹنگ سے قبل ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ ایک مفید اور نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔ دونوں وزراء اس بارے میں بات کریں گے کہ دونوں ملک کس طرح جی ٹوئنٹی کے اُن اہم نتیجوں اور اقدامات کو آگے لے جاسکتے ہیں، جو پچھلے سال بھارت کی جی ٹوئنٹی کی صدارت کے تحت سامنے آئے تھے۔

فی الحال برازیل کے پاس جی ٹوئنٹی کی صدارت ہے اور اس سال راجدھانی Rio de Janeiro میں 18 سے 19 نومبر کے دوران جی ٹوئنٹی کی سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی۔

بھارت اور برازیل کے کثیر رخی تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira کے اِس دورے سے 2006 میں قائم کی گئی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ علاقائی اور کثیر سطحی اشتراک و تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں