August 27, 2024 9:51 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور برازیل کے اُن کے ہم منصب مورو وِیرا آج نئی دلی میں بھارت- برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

 

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور برازیل کے اُن کے ہم منصب Mauro Vieira آج نئی دلی میں بھارت- برازیل مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

برازیل کے وزیر خارجہ بھارت کے چار دن کے سرکاری دورے پر ہفتے کے روز نئی دلی پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جناب Vieira کے دورے سے بھارت اور برازیل کے درمیان کلیدی ساجھیداری کو مزید تقویت ملے گی۔

بھارت اور برازیل کے وزراءِ خارجہ اِس بارے میں بات کریں گے کہ دونوں ملک کس طرح جی۔ٹوئینٹی کے اُن اہم نتیجوں اور اقدامات کو آگے لے جا سکتے ہیں جو پچھلے سال بھارت کی جی۔ٹوئینٹی صدارت کے تحت سامنے آئے تھے۔ فی الحال جی۔ٹوئینٹی کی صدارت کی ذمہ داری برازیل کے پاس ہے اور وہ اس سال نومبر تک یہ ذمہ داری سنبھالے گا۔ برازیل 18 اور 19 نومبر کو Rio de Janerio میں جی۔ٹوئینٹی رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ بھارت اور برازیل کے کثیر رخی تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور برازیل کے وزیر خارجہ کے دورے سے 2006 میں قائم کی گئی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں