ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 9:45 AM | Jaishankar SCO

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اِس سے پہلے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اُن کا پاکستان کا دورہ ایک کثیر مقصدی تقریب کیلئے ہے اور انھوں نے باہمی گفتگو کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 9 سال میں کسی پڑوسی ملک کیلئے بھارتی وزیر خارجہ کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک مستقبل بین حکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے، جو 9 ممبر ملکوں پر مشتمل ہے جن میں بھارت، ایران، قزاقستان، چین، جمہوریہ کرغستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبیکستان شامل ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران ممبر ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے گی، ساتھ ہی سیاست، تجارت، معیشت، تحقیق، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں موثر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں