وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ آج ٹوکیو میں کواڈ وزراءِ خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں وزراءِ خارجہ، پچھلے سال ستمبر میں نیویارک میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کی گئی بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور بھارت-بحر الکاہل خطے میں تازہ حالات وواقعات پر تبادلہ خیال کریں گے، کواڈ اقدامات نیز ورکنگ گروپوں کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔
وزراء، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے اور عام اشیا مہیا کرکے، خطے کی موجودہ ترجیحات کو پورا کرکے، ایک آزاد اور کھلے بھارت-بحر الکاہل خطے کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اشتراک کی رہنمائی کریں گے۔
اِس سے پہلے ڈاکٹر جے شنکر نے آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب Penny Wong سے ملاقات کی تھی، انھوں نے سلامتی، تجارت اور تعلیم سمیت، بھارت- آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات میں تیزی لانے کے لیے مزید اقدامات پر بات چیت کی۔ انھوں نے پورے بھارت-بحرالکاہل خطے میں عملی تعاون میں اور زیادہ گہرائی لانے پر بھی بات چیت کی۔x