ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 2:20 PM | JAI SHANKAR BIMSTEC

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی اناسی ویں جنرل اسمبلی کے، ایک اعلیٰ سطح کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نیویارک میں  وزراء خارجہ کی BIMSTEC غیررسمی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ BIMSTEC رہنماؤں کی آئندہ سربراہ میٹنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔

انھوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انھوں نے صحت، خوراک کی یقینی فراہمی، تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں بھارت کے قریبی تعاون کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے خاص طور کہا کہ میٹنگ میں پورے خطے میں مادی، سمندری اور ڈیجیٹل کنکٹی وٹی، نیز صلاحیت سازی، ہنرمندی کے فروغ اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کے نئے موقعے تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔

وزیرخارجہ آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی اناسی ویں جنرل اسمبلی کے، ایک اعلیٰ سطح کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ عام مباحثے کا موضوع ہے ’کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا: موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے امن، پائیدار ترقی اور انسانی وقار کو آگے بڑھانے کے لئے یکجا ہوکر کام کرنا‘۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں