وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے مالدیپ کے تین دن کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اِس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی ساجھیداری کو مستحکم بنانا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع تلاش کرناہے۔
اِس سے قبل مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu اِس سال جون میں نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے دورے پر آئے تھے۔
مالدیپ، بحری خطے میں بھارت کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے اور بحر ہند میں اُسے ایک کلیدی مقام حاصل ہے۔ امید ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر کے دورے میں ساجھیداری کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اشتراک کے نئے راستے تلاش کیے جائیں گے۔