September 12, 2024 9:57 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سے سوئٹزرلینڈ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

 

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر آج سے سوئٹزرلینڈ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔

وزیر خارجہ کا تین ملکوں، سعودی عرب، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے دورے کا یہ تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔

وزیر خارجہ جینیوا میں اُن بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں سے ملاقات کریں گے جن کے ساتھ بھارت سرگرمی سے مصروفِ عمل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے کئی اداروں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر جینیوا میں واقع ہیں۔ وزیر خارجہ، سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کی قریبی ساجھیداری کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔

اِس سے پہلے ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے جرمنی  کے چانسلر اولاف شُولز سے برلن میں ملاقات کی اور انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔

تین ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت جناب جئے شنکر جرمنی میں تھے۔ اس دوران انھوں نے جرمنی کی کرسچن ڈیمو کریٹک پارٹی، CDU کے چیرمین اور CDU-CSU پارلیمانی گروپ کے رکن فریڈرک مَرض سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے جَرمن پارلیمنٹ، Bundestag  کے اراکین سے بھی بات چیت کی۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے جرمنی کی اپنی ہم منصب اَنالینا باربوک سے بھی ملاقات کی اور تجارت، دفاع اور سلامتی جیسے شعبوں میں بھارت- جرمنی اسٹریٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں