ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 9:47 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سنگاپور میں دانشوروں کے آسیان-بھارت نیٹ ورک کی آٹھویں گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سنگاپور میں دانشوروں کے آسیان-بھارت نیٹ ورک کی آٹھویں گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کا اہتمام آسیان-بھارت سینٹر اور ISEAS یوسف اسحاق انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے۔ اِس تقریب سے بھارت اور آسیان کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک کی عکاسی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر اپنے اِس دورے میں سنگاپور کے صدر، وزیر اعظم اور دیگر سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے دورے سے بھارت اور سنگاپور کے درمیان مضبوط تعلقات اجاگر ہوتے ہیں جس نے 1990 کی دہائی کی مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی پالیسی کے بعد سے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی انجمن آسیان میں انڈونیشیا، سنگاپور، فلیپنز، ملیشیا، برونائی، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، لاؤس، میانما اور وئیتنام شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں