وزیر خارجہ ایس جے شنکر سری لنکا کے اپنے سرکاری دورے کے حصے کے طور پر آج کولمبو پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر سری لنکا کی لیڈر شپ کے ساتھ باہمی شراکت داری کے وسیع تر امور پر میٹنگیں کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد وزیر خارجہ کی یہ پہلا باہمی دورہ ہوگا۔ بھارت کی پڑوس پہلے کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے یہ دورہ بھارت کے قریبی بحری پڑوسی اور وقت کی کسوٹی پر کھڑے دوست کے طور پر سری لنکا کے تئیں بھارت کے مسلسل عہد کی عکاسی کرتا ہے۔ اِس دورے سے کنکٹی ویٹی کے پروجیکٹوں اور تعاون کے شعبوں میں آپسی مفاد میں مزید تیزی آئے گی۔
Site Admin | June 20, 2024 9:30 AM