ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے بینگلورو میں نیا امریکی قونصل خانہ کھولے جانے کی تعریف کی جو امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے لازمی ہے۔

امریکہ نے آج بینگلورو میں اپنا قونصل خانہ کھولا ہے جو بھارت اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکہ کے سفیر Eric Garcetti نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے اِس موقعے پر کہا کہ بینگلورو میں ایک نیا امریکی قونصل خانہ، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں وسعت اور گہرائی لانے کے لئے اہم ہے۔ وزیر موصوف نے اشارہ دیا کہ دونوں ہی ملکوں میں خاص طور پر AI، خلاء کے شعبے، دفاع، ڈرون، بایو ٹیکنالوجی وغیرہ کے میدانوں میں اشتراک کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگلورو میں اِس قونصل خانے سے، کاروبار، تعلیم، تکنیکی کمپنیوں اور عوام کو مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا قونصل خانہ اپنی ویزا خدمات، جلد ہی شروع کردے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں