August 19, 2024 9:27 AM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نئی دلی میں نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا سے بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر دیوبا کَل بھارت کے پانچ روزہ دورے پر نئی دلی پہنچی ہیں۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ دورہ، بھارت اور نیپال کے درمیان اعلیٰ سطح کے لگاتار دوروں کی روایت کے تحت کیا جارہا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ نیپال، بھارت کی ’پڑوس مقدم پالیسی‘ کا ترجیحی ملک ہے۔ وزارت نے کہا کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کو ایک موقع ملے گا کہ وہ دو طرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیں اور اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں