وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج منامہ مذاکرات میں مغربی ایشیا کیلئے بھارت کی جامع حکمت عملی پیش کی۔ انہوں نے بھارت کے اقتصادی اور اہم نوعیت کے مفادات کیلئے خطے کی اہمیت پر زور دیا۔ مذاکرات کے مکمل اختتامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت، خلیجی تعاون کونسل GCC، ایران اور عراق کے ساتھ سالانہ 170 سے 180 ارب ڈالر مالیت کا کاروبار کرتا ہے۔ جبکہ بحیرۂ روم کے ملکوں کے ساتھ 80 سے 90 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ خلیجی خطے میں مقیم ایک کروڑ اور بحیرۂ روم کے ملکوں میں پانچ لاکھ بھارتی افراد بھارت اور مغربی ایشیا کے درمیان ایک اہم پُل کا کام کرتے ہیں، جس سے دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت کی ترقی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ تقریباً 40 کھرب ڈالر کی معیشت اِس دہائی میں دوگنی ہوجائے گی اور اس سے خطے کے ساتھ بھارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
Site Admin | December 8, 2024 9:43 PM
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے مناما مذاکرات میں، مغربی ایشیا کیلئے بھارت کی جامع حکمت عملی پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ خطہ، بھارت کے اقتصادی اور دفاعی مفادات میں اہم رول ادا کرتا ہے
