وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت، خواتین کی ترقی کو، خواتین کی قیادت والی ترقی میں، بدلنے کی پابند ہے۔ جناب پردھان کل نئی دلّی میں، ایک ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جس کا موضوع تھا ”خاتون رہنما: وِکست بھارت@2047 کے لیے تعلیمی مہارت کی تشکیل“۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ کس طرح اِس ورکشاپ میں، تعلیم کی ہر سطح پر، خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ویژن کے مطابق ہو۔
جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک بھارتی طریقہئ کار، اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے طے کیا جائے کہ خواتین کا تعلق، سبھی فیصلہ ساز ڈھانچوں اور طرزِ حیات کے انتخاب سے ہے۔×