وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ حکومت خواتین کی ترقی سے خواتین کی قیادت والی ترقی میں تغیر پذیر منتقلی لانے کے تئیں عہد بند ہے۔ انھوں نے یہ بات نئی دلّی میں ”خواتین رہنما: وکست بھارت 2047 @کیلئے تعلیمی مہارت کو باقاعدہ شکل دیتے ہوئے“ کے زیر عنوان ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح یہ ورکشاپ، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے تعلیم کی ہر سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتی ہے۔
Site Admin | December 13, 2024 9:37 PM