ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 6, 2025 9:41 PM

printer

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں UGC ضابطوں کا مسودہ 2025 جاری کیا

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں UGC ضابطوں کا مسودہ 2025 جاری کیا۔ یہ مسودہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور تدریسی عملے کے تقرر و ترقی نیز اعلیٰ تعلیم میں معیارات کو برقرار رکھنے کے عمل سے متعلق ہے۔ یہ مسودہ ضوابط یونیورسٹیوں کو اپنے اداروں میں ٹیچرز اور تدریسی عملے کی تقرری و ترقی دینے کے عمل میں لچک فراہم کرے گا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ مسودہ اصلاحات اور رہنما خطوط، اعلیٰ تعلیم کے ہر پہلو کو اختراع، شمولیت، لچک اور تقویت فراہم کرے گا۔ انھوں نے UGC ٹیم کو، نئی تعلیم پالیسی 2020 کے اخلاقیات سے ہم آہنگی کرتے ہوئے ضوابط کا مسودہ اور رہنما خطوط وضع کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ضوابط کے مسودے کو ردعمل، تجاویز اور مشوروں کیلئے عوام کے سامنے رکھا گیا ہے۔ ضابطوں کے مطابق امیدوار، جن مضامین میں SET، NET کیلئے کوالیفائی کریں گے، اُن مضامین میں وہ اپنا Teaching کیریئر چن سکتے ہیں۔ اگرچہ ان کی پہلی ڈگری مختلف مضمون سے ہی کیوں نہ ہو۔ البتہ Ph.D اہلیت کو ترجیح دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں