وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں گرفتار کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی دلّی کی ایک عدالت نے کَل وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو تین دن کیلئے CBI کی تحویل میں بھیج دیا۔ اِس سے پہلے CBI نے جناب کجریوال کو راؤز ایوینو عدالت میں پیش کرنے سے قبل اُنھیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا۔ اِسی معاملے سے متعلق ایک اور پیشرفت کے تحت وزیر اعلیٰ کجریوال نے سپریم کورٹ میں داخل اپنی اُس درخواست کو واپس لے لیا جس میں دلّی ہائیکورٹ کی جانب سے اُن کی رہائی پر عبوری روک لگائے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دلّی ہائیکورٹ نے منسوخ کردہ دلّی آبکاری پالیسی سے متعلق معاملے میں کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں وزیر اعلیٰ کجریوال کو دی گئی عبوری ضمانت پر روک لگا دی تھی۔×
Site Admin | June 27, 2024 10:40 AM