وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر P.K مشرا نے آج سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تئیں یہ کہتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے کہ ملک، ایک سرکردہ رہنماء، ایک بہترین ماہر اقتصادیات اور ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر مشرا نے سابق وزیر اعظم سے وابستہ لمحات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب ڈاکٹر منموہن سنگھ دلّی اسکول آف اکانومکس میں پڑھا رہے تھے۔ پرنسپل سکریٹری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ میں انٹر نیشنل ٹریڈ سے متعلق پیچیدہ مضامین کو سمجھانے کی ایسی غیر معمولی صلاحیت تھی جس سے ہر طالب علم انہیں سمجھ پاتا تھا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو انتہائی منکسر المزاج اور سادہ طبیعت قرار دیا۔
ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اُنہیں بطور وزیر اعظم ان کی مدتِ کار کے دوران قدرتی آفات کے بندو بست کے متعلق قومی اتھارٹی کے سیکریٹری اور زراعت کی وزارت میں حکومت ہند کے سیکریٹری کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران ان سے رابطے کا اعزاز حاصل ہوا۔ x