ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 9:47 PM

printer

وزیر اعظم کے انٹرن شپ اسکیم کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے

وزیر اعظم کی انٹرن شپ سے متعلق اسکیم کیلئے آج شام سے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل pminternship.mca.gov.in پر یہ اندراج، اس مہینے کی 25 تاریخ تک کرایا جاسکتا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت پورٹل پر اب تک 193 کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 91 ہزار انٹرن شپ کے مواقع دستیاب کرائے گئے ہیں۔ حکومت نے سال 2024-25 کے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس پائلٹ پروجیکٹ پر مجموعی 800 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ حکومت کا مقصد 21 سال سے 24 سال کی عمر کے ایک کروڑ افراد کو پانچ سال کیلئے 12 مہینے کی انٹرن شپ فراہم کرنا ہے۔
انٹرن شپ کرنے والے ایک فرد کو 12 مہینے تک 5 ہزار روپے کی ماہانہ اقتصادی مدد اور ایک مرتبہ 6 ہزار روپے ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 737 اضلاع میں انٹرن شپ کے مواقع دستیاب ہیں۔ یہ مواقع تیل، گیس اور توانائی، سیاحت اور مہمان نوازی، آٹوموبائل، بینکنگ، اقتصادی خدمات سمیت 24 شعبوں میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں