August 25, 2024 2:33 PM

printer

وزیر اعظم کی  جَل گاؤں کے مقام پر لکھ پتی دیدی سمّیلن میں شرکت

وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر میں جَل گاؤں کے مقام پر لکھ پتی دیدی سمّیلن میں شرکت کررہے ہیں۔ وہ ان 11 لاکھ نئی Lakhpati Didis کو سرٹیفکیٹس دیں گے اور اُن کی عزت افزائی کریں گے، جو حال ہی میں NDA حکومت کی تیسری مدت کے دوران Lakhpati بنی ہیں۔ وزیراعظم نے لکھ پتی دیدیوں سے بات چیت بھی کی جو سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کمارہی ہیں۔پروگرام کے دوران، وزیراعظم مودی مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا، دو ہزار 500 کروڑ روپے کا کمیونٹی سرمایہ کاری فنڈ بھی جاری کریں گے، جس سے 4 لاکھ 3 ہزار اپنی مدد آپ گروپوں کے تقریباً 48 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم 5 ہزار کروڑ روپے کا ایک بینک قرض بھی جاری کریں گے، جو 2 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کے 25 لاکھ 8 ہزار ممبروں کو فائدہ پہنچائے گا۔شام میں وزیر اعظم جودھپور پہنچیں گے جہاں وہ راجستھان ہائی کورٹ کی پلیٹینیم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب مودی راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا افتتاح بھی کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں