ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم PMIS، پائلٹ مرحلے کے دوسرے دور کے آغاز کے ساتھ ایک بار پھر درخواستوں کیلئے کھل گئی ہے

وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم PMIS، پائلٹ مرحلے کے دوسرے دور کے آغاز کے ساتھ ایک بار پھر درخواستوں کیلئے کھل گئی ہے۔ پہلے دور میں چھ لاکھ سے زیادہ درخواستوں کے بعد، دوسرا دور ملک بھر کی سرکردہ کمپنیوں میں ایک لاکھ سے زیادہ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتاہے۔ یہ اسکیم 21 سے 24 کی عمر کے اُن افراد کا احاطہ کرتی ہے جن کا اس وقت کسی کُل وقتی تعلیمی پروگرام یا روزگار میں اندراج نہیں ہے۔ ہر ایک Intern کی پانچ ہزار روپئے کی ماہانہ مالی امداد سے مدد کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی چھ ہزار روپئے کی ایک بار دی جانے والی مالی امداد بھی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں