وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر Bibek Debroy کا آج صبح نئی دلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا۔ وہ 69 سال کے تھے۔ انہیں کل رات اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ڈاکٹر Debroy ایک ماہر اقتصادیات تھے اور اُن کی تعلیم کولکاتا کے پریزیڈینسی کالج کے رام کرشن مشن اسکول اور دلی اسکول آف Economics and Trinity کالج کیمبرج میں ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر Bibek Debroy کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔جناب مودی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر Debroy ایک دراز قد اور اقتصادیات، تاریخ، ثقافت، سیاسیات، روحانیت جیسے مختلف میدانوں میں گرانقدر شخصیت کے مالک تھے۔
Site Admin | November 1, 2024 2:57 PM