July 27, 2024 9:46 PM

printer

وزیر اعظم کَل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیراعظم نریندرمودی کل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 112واں نشریہ ہوگا۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا پروگرام بھی ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی دوردرشن کے تمام تر نیٹ ورک، اے آئی آر نیوزکی ویب سائٹ اور نیوز آن اے آئی آر موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام اے آئی آر نیوز، ڈی ڈی نیوز، پی ایم او اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر بھی براہ راست نشر ہوگا۔ آکاشوانی، ہندی نشریہ کے فوراََ بعد علاقائی زبانوں میں یہ پروگرام نشرکرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں