وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو جموں و کشمیر میں سون مرگ Tunnel پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اِس Tunnel سے سری نگر اور سون مرگ سے لیہہ تک کے راستے کے درمیان سبھی موسموں میں کنکٹی ویٹی فراہم ہوگی۔
وزیر اعظم اپنے دورے میں اِس Tunnel کے تعمیراتی کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور اِس کارنامے میں اُن کے تعاون کا اعتراف کریں گے۔ سون مرگ Tunnel پروجیکٹ، جو تقریباً 12 کلومیٹر طویل ہے، 2 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس سرنگ سے جموں و کشمیر اور لداخ میں دفاعی ساز و سامان لانے لے جانے، اقتصادی ترقی، سماجی و ثقافتی رشتوں میں اضافہ ہوگا۔